بلاول بھٹو کا خالد مقبول صدیقی کو فون

March 24, 2020 2:16 pm0 commentsViews: 3

کورونا وائرس سے بچائو پر ہونے والے ٹیلی کانفرس میں شرکت کی دعوت دی
حکومت سندھ مستقبل کے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے گی، چیئرمین پی پی
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کاکنوینر ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کو ٹیلیفون ملک اوربالخصوص صوبہ سندھ کی صورتحال پرتبادلہ خیال بلاول نے حکومت سندھ کے زیراہتمام ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی اور اس کانفرنس کے ایجنڈے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کانفرنس لاک ڈائون کے بعد کی صورتحال زیر غور آئے گی اور اسکے ساتھ ساتھ حکومت سندھ مستقبل کے اقدامات پر قومی قیادت کو اعتماد میں لے گی کہ لاک ڈائون کے جواثرات معیشت پر پڑیں گے اس سے کیسے نمٹا جائے اسکے علاوہ ان اقدامات سے بھی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا جسکے ذریعے سے غریب اور متوسط طبقے کے متاثر ہونے والے افراد کی داد رسی کی جائے گی بلاول بھٹو نے کورونا سے بچائو کی مہم میں ایم کیوایم پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور اراکین اسمبلی کی جانب سے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کے عمل کوسراہا اس موقع پر خالدمقبول صدیقی نے سندھ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔