کلہاڑی کے وار سے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، ماں اوربہن لہولہان

March 25, 2020 11:57 am0 commentsViews: 73

بن قاسم کی حدود پپری مری گوٹھ میں 23 سالہ ملہاڑی باپ سے پیسے نہ ملنے پر طیش میں آگیا تھا
ملزم پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں، ذرائع
کراچی(کرائم رپورٹر)بن قاسم میں باپ سے پیسے نہ ملنے پربھائی نے بھائی کو کلہاڑیوں کے وارکرکے معصوم بھائی کوقتل اورماں کوبہن سمیت لہولہان کردیاملزم پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرارہوگیا۔پولیس نے لاش بغیرپوسٹ مارٹم کے ورثا کے حوالے کردی۔پولیس نے قاتل کونفسیاتی ظاہرکردیا۔ تفصیلات کے مطابق بن قاسم تھانہ کی حدودپپری مری گوٹھ میں 23سالہ ملہاڑی نے باپ سے ایک ہزارروپے نہ ملنے پر طیش میں آکرکلہاڑیوں کے وارکرکے اپنے 12سالہ چھوٹے بھائی الف خان کوقتل کرکے اپنی ماں، چھوٹی بہن 10سالہ سمیت بھائی زاہد کو لہولہان کردیا۔اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاجبکہ پولیس نے بغیرپوسٹ مارٹم کے لاش کواہل خانہ کے حوالے کردیا۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں اورملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔