صبح سویرے ملیر کی امام بارگاہ جعفر طیار کو سیل کردیا گیا

March 25, 2020 11:59 am0 commentsViews: 17

لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماتمی جلوس نکالا گیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کارروائی کی گئی
کراچی(کرائم رپورٹر)صبح سویرے کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر ملیر کی بڑی کارروائی،ملیرکی امام بارگاہ جعفرطیارکوسیل کردیاگیا۔اطلاعات کے مطابق کوروناوائرس سے بچائوکے پیش نظرصوبائی حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کے باعث شہربھرمیں 15 روز کیلئے جاری لاک ڈائون کی صورتحال کوسامنے رکھتے ہو ئے ڈپٹی کمشنرملیرنے ملیرسٹی کے علاقے میں واقع مرکزی مسجد و امام بارگاہ جعفر طیار کوکو سیل کردیا،جبکہ امام بارگاہ جعفر طیارہ کو تین روز کے لئے سیل کیاگیاہے،تاہم گزشتہ روز لاک داؤن کی خلاف ورزی کر کے ماتمی جلوس نکلا گیا تھا جس پرڈپٹی کمشنرملیرکی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی۔