زیرزمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر بچی جاں بحق

March 25, 2020 11:58 am0 commentsViews: 11

قیوم آباد کی 5 سالہ حلیمہ کی پراسرار گمشدگی پر اہل خانہ محلے اور رشتہ داروں میں تلاش کرتے رہے
اتفاقیہ طور پر گھر کے ٹینک کا ڈھکن کھلا رہ گیا تھا، جس کے باعث کمسن بچی اس میں جاگری تھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں واقع ایک گھر میں بچی زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جان سے گئی۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی قیوم آباد سی ایریا کے قریب واقع ایک گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک بچی جاں بحق جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی، پولیس کے مطابق متوفیہ بچی کی شناخت 5 سالہ حلیمہ دختر محمد راشد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق متوفی بچی گھر سے پراسرار طور لاپتا ہونے کے سبب اہل خانہ بچی کو محلے اور رشتے داروں کے گھر تلاش کرتے رہے، بعدازاں بچی کی لاش زیر زمین پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی پولیس کے مطابق اتفاقیہ طور پر ٹینک کا ڈھکن ہٹانے کے نتیجے میں بچی ٹینک میں گر گئی تھی۔