مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

March 25, 2020 11:58 am0 commentsViews: 1

مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے، اس حوالے سے سعودی عرب کی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ میں کورونا کاشکار51 سال کا افغان شہری انتقال کرگیا۔ جبکہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 205 کیسز سامنے آگئے۔ ترجمان وزارت صحت نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد اب 767 ہوگئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کوروناسے متاثرہ 28 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔