لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا شیخ رشید

March 25, 2020 12:03 pm0 commentsViews: 2

ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے
رش والی ٹرینیں بند کر دیں ‘ لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، سندھ میں لوگ آنہیں رہے جا رہے ہیں،وفاقی وزیرریلوے
لاہور(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیلئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، ریلوے سے متعلق پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آ رہے ہیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا 46 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ٹکٹس واپس کرنا پڑے تو نہیں کرسکیں گے۔حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کی مشکلات میں سہارا بن جائے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایک ٹرین 72 گھنٹے بعد واپس آتی ہے، رش والی ٹرینیں بند کر دیں مگر لوگ ہر ٹرین میں سوار ہیں، سندھ میں لوگ آنہیں رہے بلکہ جا رہے ہیں، 40 ٹرینوں پر بیشتر لوگ آج سندھ سے نکل جائیں گے۔