کوروناکے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا

March 25, 2020 12:05 pm0 commentsViews: 5

ہنٹا وائرس سے ایک شخص ہلاک، 32 افراد میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی گئی
وبا چوہوں سے اٹھی ہے‘ سر ، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ، اور سردی لگنا شامل ہے‘گلوبل ٹائمز
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے۔ تباہی کا یہ سلسلہ ابھی تھما نہ تھا کہ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ چین میں اٹھنے والے نئے وائرس کو ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ چین کے صوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق ہنٹا وائرس سے ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ،جبکہ دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے۔ اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ گلوبل ٹائمز کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے۔ ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ، اور سردی لگنا شامل ہے۔ ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانسن لینے میں دشواری پیش آتی ہے۔