ڈریس ڈیزائنر کے شوہر کیخلاف مقدمہ

March 25, 2020 12:07 pm0 commentsViews: 6

حکومت کو اطلاع دیئے بغیر
کورونا کے مریض کو بھجوانے کا الزام
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ڈریس ڈیزائنر کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے گھریلو ملازم کو وہاڑی سے پکڑ کر آئسولیشن وارڈ داخل کروادیا گیا۔ محکمہ صحت اور پولیس نے مریض کے اہل خانہ کو فوری قرنطینہ منتقل کردیا، پولیس کاکہنا تھا کہ ملازم لاہور سے 2بسیں بدل کر وہاڑی پہنچا، متعدد افراد سے ملتا رہا، کورونا کے مریض کو بھگاکر چھپانے کا پہلامقدمہ درج کرلیا ۔ دوسری جانب لاہور پولیس کے ترجمان نے معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کی اپنے شوہر کے خلاف مقدمے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دیگر لوگوں کو قانون پر عملدرآمد کا پیغام دیا۔