سندھ میں لاک ڈائون، کریانہ فروش تذبذب کا شکار

March 25, 2020 12:08 pm0 commentsViews: 2

وزارت داخلہ کے نوٹس کے باوجود ہول سیلرز کا سپلائی دینے سے انکار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاک ڈاون کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے اشیا مہنگی بیچنا شروع کردی ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کو روکنے کے لیے لاک ڈائون کے فیصلے پر عمل درآمد کے دوسرے روز منگل کوبھی شہر میں معمولات زندگی معطل رہیں تاہم حکومت کی ہدایت کے مطابق کریانہ اسٹور ، مرغی اور گوشت کی دکانیں ، ملک شاپس ، میڈیکل اسٹورز ، سبزی اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں اس کے علاوہ تمام دکانیں ، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور غائب رہی جبکہ اہم شاہراہوں کورکاوٹیں لگا کر پولیس اور رینجرز کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں گشت بھی کرایاگیا۔