کراچی کو آپ کے اچھے بھی بند نہیں کرا سکتے ، ویڈیو وائرل

March 25, 2020 12:11 pm0 commentsViews: 53

یہ کراچی ہے سندھ میں چپڑاسی چوڑے بنے ہوئے ہیں شہر قائد کے لوگ شیر ہیں
مذاق سے ویڈیو بنائی ، دوستوں نے فیس بک پر پھینک دی، شہری نے معافی مانگ لی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کو اپ کے اچھے بھی بند نہیں کرا سکتے ، لاک ڈاؤن پرحکومت کو چیلنج کرنے والے شہری نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز سے ایک شہری کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل تھی جس میں وہ حکومت سندھ کو چیلنج کرتا ہے اور لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ کراچی کو تو آپ کے اچھے بھی بند نہیں کر سکتے۔یہ کراچی ہے۔ سندھ میں چپڑاسی چوڑے بنے ہوئے ہیں۔ تاہم کراچی کے لوگ شیر ہیں۔ تاہم اسی شخص نے اب حکومت پاکستان ، سندھ حکومت سمیت تمام عہدیداروں سے معافی مانگ لی ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی دوستوں نے فیس بل پر پھینک دی۔ جس کے بعد سے مجھے محسوس ہوا کہ میں نے غلط کیا۔ میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی سندھ پولیس سمیت پوری کائنات سے معافی مانگتا ہوں۔