ٹرانسپورٹر کا نیا طریقہ: ایمبولینس کے ذریعے مسافر اندرون سندھ جانے لگے

March 25, 2020 12:21 pm0 commentsViews: 7

فی مسافر ہزار روپے وصول کئے جارہے تھے، ایک ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی(کرائم رپورٹر) لاک ڈاؤن میں ٹرانسپورٹرز نے نیا طریقہ نکال لیا ایمبولینس کے ذریعے مسافروں کو اندرون سندھ منتقل کیے جانے کا انکشاف ایمبولینس ڈرائیور گرفتار، مسافروں کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ ایمبولینس کی آڑ میں ایمبولینس ڈرائیورز فی مسافر ہزار روپے وصول کر رہے تھے، دو روز کے دوران یہ دوسری کارروائی پکڑی گئی ہے ۔