بلدیہ میں پولیس اہلکار اور خاتون نے خودکشی کرلی

March 25, 2020 12:21 pm0 commentsViews: 14

متوفیہ ذہنی مریضہ تھی، ماڑی پور میں تعینات پولیس اہلکار بھی مریض بتایا جاتا ہے
کراچی(کرائم رپورٹر) بلدیہ میں پولیس اہلکار اور خاتون نے خودکشی کرلی ،پولیس نے بتایا کہ متوفی ذہنی مریض اور متوفیہ نے گھریلوناچاقی سے تنگ آکر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹائون کے علاقے بلدیہ سکیٹر نائن ڈی کے قریب مکان سے پھندا لگی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، ایس ایچ او نثار احمد لودھی نے بتایا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ عبدالباسط ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس کو متوفی کے والد نے بیان دیا ہے کہ متوفی زہنی مریض اور پولیس اہلکار تھا جو کہ ماڑی پور میں تعینات تھا ، اتحادٹائون کے ہی علاقے بلدیہ نواب کالونی سے ایک خاتون کی لاش کو ایمبولنس کے زریعے سول اسپتال منتقل کیاگیا ، جہاں پر متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نازیہ روجہ گل کے نام سے کی گئی ، پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفیہ نے گھریلوں ناچاقی سے تنگ آکر خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی ہے ، پولیس واقعے کے حوالے سے مذید تفتیش کررہی ہے ، تاہم پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔