کراچی میں صرف اسپتالوں کے قریب میڈیکل اسٹورز کھولنے کی اجازت

March 26, 2020 11:27 am0 commentsViews: 6

ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء بنانے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی‘محکمہ داخلہ سندھ
محلہ اور بازاروں میں رات 8 بجے کے بعد کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی‘نوٹیفکیشن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے کہا ہے کہ صرف اسپتالوں کے قریب واقع میڈیکل اسٹورز کو کھلا رکھا جا سکے گا۔محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکٹریاں 13 دن تک بند رہیں گی، تاہم کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ جبکہ ادویات بنانے والی فیکٹریاں بھی کام جاری رکھ سکیں گی۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام گلی، محلہ اور بازاروں میں رات 8 بجے کے بعد کسی بھی قسم کے کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی رات 8 بجے کے بعد سڑک پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف طبی ضرورت پر مریض کو اسپتال لے جایا جا سکے گا۔