کوروناوائرس: اندرون ملک تمام پروازیں بھی بند

March 26, 2020 11:27 am0 commentsViews: 8

بیرون ممالک آنے جانے والی قومی و نجی ایئرلائنز کو پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر معطل ہے
کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے مزید احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حکومتی فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کینیڈا اور برطانیہ کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کرکے لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ پی آئی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ٹورنٹو، مانچسٹر، لندن اور برمنگھم کے لیے جمعے اورہفتے کو خصوصی پروازیں چلائے گی‘ ان پروازوں سے برطانیہ اور کینیڈا جانے والے پاکستانی مستفید ہوسکیں گے جبکہ یہ طیارے واپسی میں خالی آئیں گے‘ جب مسافروں نے ان پروازوں میں بکنگ کے لیے رابطہ کیا تو انہیں پتا چلا کہ ان اضافی پروازوں میں پی آئی اے فی نشست سو ا لاکھ روپے سے3 لاکھ روپے وصول کر رہی ہے۔ مزید یہ کہ یہ ٹکٹ ناقابل واپسی یا ناقابل تبدیل ہوں گے جن مسافروں کے پاس پہلے سے پی آئی اے کے ٹکٹ موجود ہیں اور وہ فضائی سفر پر پابندی کی وجہ سے استعمال نہیں ہوسکیںگے۔ پی آئی اے نے ان ٹکٹوں پر ان خصوصی پروازوں پر نشستیں دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹکٹ حالات معمول پر آنے کے بعد ہی قابل استعمال ہو سکیں گے۔ ایک ایسے وقت میں جب سارے ادارے مراعات کا اعلان کر رہے ہیں‘ ایک سرکاری ادارے کا ٹکٹوں پر معمول سے 3 گنا زاید رقم کی وصولی ناقابل سمجھ ہے۔ مسافروں نے 3 گنا زائد کرایوں کی وصولی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ادارے کا عوام کو لوٹنے کا مطلب یہی لیا جاسکتا ہے کہ سرکار عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے مسافروںکو بلیک میل کر رہی ہے۔