کراچی میںکورونا کیس سب زیادہ صدر ٹائون میں سامنے آئے

March 26, 2020 11:27 am0 commentsViews: 13

گلشن اقبال 37، ناظم آباد 12 ‘ گلبرگ اور جمشید ٹائون میں 9،9کیس رپورٹ ہوئے
ملیر 8، لیاقت آباد 5، نارتھ کراچی اور گڈاپ ٹائون میں 2، لیاری میں 2کی تصدیق ہوئی
مریضوں کی عمر 20سے 40کے درمیان جبکہ 1سے 10سال کے 5بچے وائرس میں مبتلا ہیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے شہر قائد میں 143 میں سے 122 کرونا کیسز کی میپنگ کر لی، سب سے زیادہ کیسز صدر ٹائون میں سامنے آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز کے سلسلے میں میپنگ کر کے کہا ہے کہ سب سے زیادہ 47 کیس صدر ٹان میں رپورٹ ہوئے جب کہ گلشن اقبال میں 37، ناظم آباد میں 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی کے علاقوں گلبرگ اور جمشید ٹائون میں کرونا کے 9،9 کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملیر میں 8، لیاقت آباد میں 5، نارتھ کراچی اور گڈاپ ٹائون میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیاری میں 2 اور اورنگی ٹائون میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔محکمہ صحت کی جانب سے کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیل بھی جاری کی گئی، ذرائع کے مطابق کراچی میں زیادہ تر نوجوانوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، 64 متاثرہ مریضوں کی عمر 20 سے 40 کے درمیان ہے، 1 سے 10 سال تک کے 5 بچے بھی وائرس میں مبتلا ہیں، جب کہ 40 سے 50 سال کے 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، 50 سے 60 سال تک کے 17 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ بہت کم تعداد بزرگ افراد کی ہے، کل 8 بزرگ افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جن کی عمریں 70 سے 80 برس ہے۔