فیصل واوڈا نے ایکسپورٹرز کے کنٹینر روکے جانے کا معاملہ اٹھا دیا

March 26, 2020 11:34 am0 commentsViews: 7

کراچی لاک ڈائون کے دوران ایکسپورٹرز کے ٹرک روکے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایکسپورٹرز کے کنٹینر روکے جانے کا معاملہ اٹھا دیا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کراچی لاک ڈائون کے دوران ایکسپورٹرز کے بھی ٹرک روکے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سندھ پولیس کے تعاون سے 100 کنٹینرز کو سامان لے جانے کی اجازت دلوائی،ایکسپورٹرز کے کنٹینرز کے لئے خصوصی ایس آر او نکالا جائے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا بچوں کی مخصوص غذا کی عدم دستیابی پر مشیر صحت پر برہم ہوگئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بار بار دراخواست کے باجود میٹابولزم کی بیماری کا شکار بچوں کا نہیں سوچا جا رہا۔ فیصل واوڈا نے ظفر مرزا سے سخت سوالات کئے ۔و فاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایات کے باجود معاملے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہو رہا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ بچے مر رہے ہیں آپ کو سنجیدگی سے کچھ کرنا ہوگا،لائف سیونگ غذا کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانا ہو گی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ مشیر صحت معاملے پر حکام سے رابطہ کر کے ایکسپورٹ یقینی بنائیں۔