ایم کیو ایم لندن کے گرفتار کارکنوں کی جے آئی ٹی کی تجویز

March 26, 2020 11:37 am0 commentsViews: 32

شاہد، ماجد خان اور عادل انصاری کو ایس آئی یو سی آئی اے نے گرفتار کیا تھا
ملزمان کی نشاندہی پر ایک گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور گولیاں برآمد کی تھیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس چیف نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو خط لکھا ہے اور تجویز دی ہے کہ گرفتار ایم کیو ایم لندن کے تین دہشت گردوں سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے تاکہ گرفتار دہشت گردوں سے مزید معلومات حاصل ہو سکے۔ گرفتار دہشت گردوں میں شاہد، ماجد خان اور عادل انصاری شامل ہیں، تینوں دہشت گردوں کو ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے 19 مارچ کو گلشن اقبال، ضلع سینٹرل اور کورنگی سے گرفتار کرکے ان کی نشاندہی پر ایک گھر سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود کے علاوہ سیکڑوں مختلف ہتھیار کی گولیاں برآمد کی تھیں، تینوں دہشت گرد ’را‘ کے ایجنٹ ہیں، تینوں دہشت گرد را کی ایماء پر شہر میں امن و امان کی صورتحال خراب کراتے تھے اس کے لیے وہ جرائم پیشہ عناصر کو بھاری رقم دیتے تھے، تینوں دہشت گرد سرکاری ملازم ہیں۔