قرنطینہ سینٹر سے فرار ہونے والا مریض نواب شاہ سے پکڑا گیا

March 26, 2020 11:33 am0 commentsViews: 48

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھاگنے والا کورونا وائرس کا مریض صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ سے پکڑا گیا۔ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار مریض اسلام آباد کے قرنطینہ سینٹرسے بھاگ گیا اور ٹرین کے ذریعے فرار ہوگیا تھا تاہم اسے موبائل کی لوکیشن سے ٹریس کرلیا گیا۔مریض کو نواب شاہ کے قریب آف لوڈ کر کے متعلقہ قرنطینہ سنٹر رکھا گیا ہے۔ مریض کے ساتھ سفر کرنے والے ٹرین میں بیٹھے دیگر افراد پریشان کا شکارہیں۔