سندھ حکومت: صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس

March 26, 2020 11:37 am0 commentsViews: 17

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس اہلکار میڈیا ورکرز سے تعاون کریں
صحافیوں پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے، ترجمان مرتضیٰ وہاب
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ چین سے ملنے والے 5 لاکھ ماسک میں سے 2 لاکھ سندھ رکھے گا جبکہ باقی 3 لاکھ پنجاب اور دیگر صوبوں کو بھجوائے جائیں گے۔ اس حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چین سے ملنے والے 5 لاکھ این 95 ماسک میں سے 2 لاکھ سندھ رکھے گا جبکہ باقی 3 لاکھ ماسک پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھجوائے جائیں گے۔ مرتضیٰ وہاب کے ٹوئٹ پر پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنمائوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے اور یہ ماسک سندھ حکومت کے لیے نہیں بلکہ پور ے پاکستان کے لیے آئے ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے اداب علوی نے اپنے ردعمل میں مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آئیں سب مل کر پاکستان کے لیے کام کرتے ہیں لیکن اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے لیکن ہمیں اس طرح کی مارکیٹنگ کے طریقے نہیں اپنانے چاہئیں، یہ ماسک صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے بھیجے گئے ہیں۔