ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملے کو سیلوٹ کرنے کا حکم

March 26, 2020 11:39 am0 commentsViews: 32

مسیحائوں کی خدمات کے اعتراف کرتے ہوئے اے آئی جی کراچی کی پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات
طبی عملہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر کورونا وائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے، غلام نبی میمن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملے کو سلیوٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جہاد کرنے اور اس کے سدباب کے لیے دن رات ایک کرنے والے مسیحائوں کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ شہر میں جہاں جہاں ناکے لگے ہیں اگر اس دوران وہاں ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف آتا ہے تو اہلکار و افسران انہیں دیکھ کر سلیوٹ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی جان کی پروا کیے بغیر کورونا وائرس کی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اس لیے یہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، اس حوالے سے افسران کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب پولیس اہلکاروں نے ایک ڈاکٹر کو سلیوٹ کیا۔