سندھ: لاک ڈاؤن کا نیا نوٹی فکیشن جاری

March 27, 2020 2:52 pm0 commentsViews: 60

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کھانے پینے کی اشیا اورادویات کی ٹرانسپورٹیشن صبح 8 سے رات 8 بجے تک جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے میں زرعی شعبے کی سرگرمیوں سے متعلق بھی نیا حکم جاری کیا گیا ہے، گندم کی فصل کے لیے تھریشرمشین لگانے کی اجازت سمیت گندم کے لیے باردانے کی تقسیم اورٹرانسپورٹیشن کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولٹری فارمز کے لیے فیڈزپہنچانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت ہوگی جب کہ ریلوے کے مال گاڑی کے اسٹاف کو دفاتر جانے کی اجازت ہوگی۔