ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

March 29, 2020 1:35 pm0 commentsViews: 5

کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1500 سے بڑھ گئی ہے جب کہ اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 558، سندھ میں 481، بلوچستان میں 138، خیبر پختونخوا میں 188 ، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 جب کہ آزاد کشمیر 2 میں مریض زیر علاج ہیں۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ہے

چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ہے، خصوصی طیارے میں ساڑھے چارٹن امدادی سامان لایاگیا ہے، جس میں 15 وینٹی لیٹر، ماسک اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔ وینٹی لیٹرز میں 10 آئی سی یو اور پانچ پورٹیبل ہیں۔