کراچی : احتیاط نہ برتنے پر سپر اسٹور سیل

March 29, 2020 2:11 pm0 commentsViews: 14

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف خریداری مراکز اور اسٹورز پر احتیاط کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افتخار شالوانی نے کراچی شہر کے دورے کے دوران خریداری مراکز اور اسٹورز پر احتیاط کے انتظامات کا معائنہ کیا، اس دوران کورونا وائرس سے متعلق احتیاط سے گریزپر کورنگی میں امتیازاسٹور سیل کردیا گیا، افتخار شالوانی کے مطابق اسٹور میں احتیاط برتنے کی ہدایت پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنرکراچی افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ جو اسٹورز اور دکاندار کورونا سے بچاو کے لیے احتیاطنہیں برتیں گے بند کردئے جائیں گے۔ کمشنرکراچی افتخار شالوانی کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک وقت میں صرف ایک شخص ایک ٹرالی کو خریداری کی اجازت ہے۔

کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ خریدار خو د بھی احتیاط کریں، ایک میٹر فاصلہ رکھ کر قطار بنائیں۔