کورونا سے حالات بگڑتے دیکھ رہا ہوں، ڈاکٹر عطاء الرحمن

March 30, 2020 2:19 pm0 commentsViews: 14

کراچی: چیئرمین ٹاسک فورس سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہاہے کہ حالات کو بگڑتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، کورونا وائرس کے مریضوں کا جو ڈیٹا آ رہا ہے وہ صحیح عکاسی نہیں کر رہا جب کہ مریضوں کی اصل تعداد زیادہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا کہ کورونا وائرس کے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جائیں۔ کچھ ڈرگس کا اگلے ہفتے سے کلینکل ٹرائل شروع کر دیا جائے گا، پاکستان میں کورونا کی ساخت سے متعلق 10 روز میں اندازہ ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا پر اگر قابو پانا ہے تو زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے ہوں گے۔