صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے میں تاخیر کردی: مراد علی شاہ

March 31, 2020 12:04 pm0 commentsViews: 7

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈان کرنے میں تاخیر کردی ہے اگر 15 مارچ سے کردیتے تو ابھی ختم کرنے پر غور کر رہے ہوتے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی جان سے زیادہ کوئی چیز قیمتی نہیں ہے، ان لوگوں نے سروائیو کیا جنہوں نےلوگوں کی جانیں بچائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کرنے میں تاخیر ہوگئی، اگر 15مارچ سے بھی لاک ڈاؤن کردیتے تو ابھی لاک ڈاؤن ختم کرنے پر غور کررہے ہوتے۔سندھ میں کیسز سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ کیسز وہ ہیں جو تبلیغی اجتماع سے واپس سندھ میں آئے۔

ان کا کہنا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ چین کی اکانومی ختم ہوگئی لیکن صورتحال بالکل مختلف ہے، چین نے مکمل قابوپالیا تو مزید مضبوط ملک کے طور پرسامنے آئے گاکیوں کہ اُس کی وجہ یہ کہ چین نے وہ کیاجو دیگر ممالک نہیں کرسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا بند ہے،صرف میڈیکل سامان کی ہی ڈیمانڈ ہے، اس وقت غذائی اجناس کو تو ایکسپورٹ کے بجائےمحفوظ کرناچاہیے۔

خیال رہے کہ ملک میں مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔