کراچی : مزید 12 مقامات پر ناکے لگا دیے گئے

March 31, 2020 2:35 pm0 commentsViews: 20

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن کے تحت کراچی میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے روکنے کے لیے مزید اقدامات کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے شہریوں کے اس موذی وبا سے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے تحت مزید 12 سے زائد مقامات پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران شہر میں بعض مرکزی شاہراہوں پر صرف دو ٹریک کھولے جائیں گے،ایک ٹریک اشیائے خور و نوش کی گاڑیوں اور ایمبولینس کے لیے مختص رہے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اب تک ایک ہزارسے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔