پنجاب میں مزارات کھولنے کا فیصلہ

May 20, 2020 6:13 pm0 commentsViews: 5

پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 544 مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ، داتا دربار، دربار پاکپتن سمیت تمام دربار کھولنے کی اجازت دی جائےگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پنجاب حکومت کا صوبائی سب کابینہ برائے امن و امان کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 544 مزارت کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ داتا دربار، دربار پاکپتن سمیت تمام درباروں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، تمام مزارات کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، ایس او پیز پر عملدآمد لازمی ہوگا۔

اجلاس میں جمعۃ الوداع، شب قدر، یوم القدس اور عیدالفطر پر کورونا ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

راجہ بشارت نے کہا کہ نئی ایس او پیز آنے تک مارکیٹ اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز کی سخت پابندی کرائی جائے،چاند رات کو پبلک مقامات اور رہائشی علاقوں میں اسٹریٹ کرائم پر کڑی نظر رکھی جائے، عید تعطیلات میں راولپنڈی انتظامیہ مری جانے والوں پر ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنانے،تمام وفاقی اور صوبائی ادارے آپس میں رابطہ رکھ کرممکنہ تخریبی کارروائیاں ناکام بنائیں۔