پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ

May 22, 2020 3:21 pm0 commentsViews: 6

لاہور سے آنے والا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گرکرتباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا مسافر طیارہ لاہور سے کراچی آرہا تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر پہلے ہوائی اڈے سے متصل علاقے ماڈل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار پی آئی اے کی پرواز پی کے 320 میں 91 مسافر سوار تھے۔ طیارہ گرنے سے کئی مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ہے۔