دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا

July 31, 2020 3:07 pm0 commentsViews: 1

کراچی: انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے‘۔

یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔