کراچی پیکیج کی ٹائم لائن طے، پہلا منصوبہ اگلے ماہ سے شروع ہوگا

September 18, 2020 1:04 pm0 commentsViews: 10

کراچی: وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج پر مزید پیشرفت ہوئی ہے جب کہ کراچی پیکیج میں شامل کون سا منصوبہ کب شروع ہوگا تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے بھی کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج کی ٹائم لائن طے کرلی ہے، سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج میں شامل پہلا منصوبہ اکتوبر سے شروع ہوگا، اکتوبر میں ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملیر ایکسپریس وے منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائیگا، جبکہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی فزیبلٹی اور دیگر دستاویزی امور منظور ہوچکے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق 1113 ارب روپے کے کراچی ٹرانسفارمیشن پیکیج کا پہلا منصوبہ رواں سال نومبر میں مکمل ہوگا، کراچی پیکیج میں شامل کورنگی ابراہیم حیدری شاہراہ، پیپلزاسکوائر نومبر میں عوام کے لیے کھول دیاجائے گا۔ قائد آباد براستہ کورنگی نمائش چورنگی یلو لائن بس منصوبہ عالمی بینک کی شراکت سے شروع ہوگا۔

یلو لائن بس منصوبے کے ڈیزائن فزیبلٹی اور دیگر امور پر کام جاری ہے جبکہ یلو لائن بس منصوبے کا سنگ بنیاد دسمبرمیں رکھا جائیگا۔