موٹرے وے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد گرفتار

October 12, 2020 8:13 pm0 commentsViews: 9

لاہور: موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو فیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم عابد کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو فیصل آباد سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔