کراچی ہڑتال : کاروبار مکمل بند، پبلک ٹرانسپورٹ غائب

October 16, 2020 12:59 pm0 commentsViews: 12

کراچی: معروف مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی علماء کمیٹی کی اپیل پرآج کراچی میں ہڑتال ہے، کاروبار بند ہونے کی وجہ سے سڑکیں بھی سنسا ن ہیں۔

جمعہ کے روز صبح سے سڑکوں پر ۓٹریفک معمول سے کم ہے جبکہ بیشتر کاروباری مراکز بھی بند ہیں ،شہری تنظیموں اور کاروباری برادری کی حمایت کے بعد شہر میں پرامن ہڑتال کے دوران کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ اس دوران اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ مختلف نجی و سرکاری دفاتر کو ملازمین کی بڑی تعداد سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کا انتظار کرتی رہی۔

کراچی کے تاجروں نے علماء کمیٹی کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے آج کاروبار بند رکھنے کا اعلا کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کے بعد مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی جائینگی اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے معروف مذہبی اسکالر مولانا ڈاکٹر عادل خان کو نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا جبکہ قاتلوں کی عدم گرفتاری پر کراچی علماء کمیٹی نے کراچی سمیت ملک بھر میں آج پرامن ہڑتال کی اپیل کی تھی۔