عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

October 21, 2020 1:24 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ عمیر جسوال اور ثناء جاوید سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب اچانک عمیر اور ثناء نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس ٹریبیون کی جانب سے شائع شدہ خبر میں کہا گیا ہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Sana Javed (@sanajaved.official) on


ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی تصویر شیئر کی جس میں دونوں شادی کے ملبوسات زیب تن کیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے شادی کے اعلان پر نہ صرف مداحوں نے مبارک باد دی بلکہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

’’دینو کی دلہنیاں‘‘، ’’رومیو ہیر‘‘ اور ’’خانی‘‘ جیسے ڈراموں میں ثناء جاوید کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’خوش رہو‘۔

شائستہ لودھی اور ارمینہ خان نے بھی ثناء جاوید اور عمیر جسوال کو خوشی کے موقع پر شادی کی مبارک باد پیش کی ہے۔