ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں بتدریج اضافہ

October 22, 2020 11:56 am0 commentsViews: 19

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 702 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 641 ، پنجاب میں ایک لاکھ 2 ہزار 107، خیبرپختونخوا 38 ہزار 810 ، اسلام آباد میں 18 ہزار 438، بلوچستان میں 15 ہزار 738 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 639 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 تعداد ہوگئی۔