کراچی ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر

October 22, 2020 3:46 pm0 commentsViews: 15

کراچی: کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں کی تفصیلات سامنے آگئی جس میں کراچی ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ شہربن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں کی تفصیلات سامنے آگئی۔ کورونا سے بری طرح متاثرہ شہروں میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پنڈی پشاورودیگر شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق کراچی میں کورونا سے سب سے زیادہ 2159 افراد جاں بحق ہوچکے۔ لاہور میں 907، پشاور میں596 ،راولپنڈی میں 383، فیصل آباد میں 225 ،اسلام آباد میں 201، ملتان میں 154، سوات میں 102، کوئٹہ میں 96 ،ایبٹ آباد میں 92، گجرانوالہ میں 79 ، حیدرآباد میں 78، گلگت میں33 جبکہ مظفر آباد میں 26 افراد جاں بحق ہوچکے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 9 ہزار 642 ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔