کراچی میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ ’کے فور‘ واپڈا کے سپرد

October 22, 2020 8:10 pm0 commentsViews: 14

لاہور: وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے واٹر سپلائی کے منصوبے “کے فور” پر عملدرآمد کی ذمہ داری واپڈا کو سونپ دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے فور منصوبے کی تعمیر کی ذمہ داری ملنے کے بعد چیئرمین واپڈا کی دعوت پر تمام سٹیک ہولڈرز کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی سے رکن قومی اسمبلی محمد نجیب ہارون، وفاق اور سندھ حکومت کے نمائندوں کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کے فور منصوبے کو کم از کم مدت میں مکمل کرنے کی حکمت عملی وضع کر نے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقعے پر چیئرمین واپڈا نے کہا کہ واپڈا کے فورمنصوبے کو نئے ہداف کے مطابق مکمل کرنے کے لئے تمام اقدامات عمل میں لائے گا۔کے فور منصوبہ کم از کم مدت میں مکمل کریں گے تاکہ کراچی کے شہری اس سے فائدہ اُٹھا سکیں۔

اجلاس میں سندھ حکومت، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔