کراچی میں طویل سردیوں کی پیش گوئی

October 28, 2020 4:30 pm0 commentsViews: 9

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 2 سے 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد رہ سکتا ہے، اور رواں سال سردیاں طویل ہوسکتی ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، موسمِ سرما کے حوالے سے آؤٹ لُک نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی میں ریکارڈ بارش ہوئیں ہیں اور کئی دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹا تھا۔