وزیراعظم کا جنسی زیادتی کے ملزمان کیلئے سخت سزاؤں کا قانون لانے کا اعلان

November 14, 2020 2:04 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں جنسی زیادتی سے متاثرہ بچی کو بازیاب کرانے والے سندھ پولیس کے اے ایس آئی برڑو اور ان کی بیٹی کو شاباش دیتے ہوئے ان پر فخر کا اظہار کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمور واقعے میں ملوث مجرم کو پڑنے والے اے ایس آئی بوریو سے گفتگو کی ہے، اے ایس آئی اور ان کی بیٹی کے مثالی اقدام اور جرات کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو ان دونوں پر فخر ہے اور اس سے پولیس کا مثبت تاثر مزید بہتر ہوا، اگلے ہفتے ریپ کے ملزمان کے لیے سخت سزاؤں پر مشتمل قانون لارہے ہیں جس میں تمام قانونی کمزیوریوں کو دور کریں گے۔