ملتان سلطانز کو شکست؛ کراچی کنگز فائنل میں پہنچ گئی

November 14, 2020 7:25 pm0 commentsViews: 5

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے کوالیفائر ون میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا جس کےبعد سپر اوور میں کراچی کنگز ملتان سلطانز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ ٹائی ہوگیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے چوکا مار کر میچ برابر کیا، ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے جب کہ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے بھی 141 رنز بنائے جس کے بعد سپراوور میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 14 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز کے روی بوپارہ 40 رنز بنا کر ٹاپ اسکور اور سہیل تنویر 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ذیشان اشرف نے 21 رنز، ایڈم لیتھ 9، کپتان شان مسعود 3، ریلے روسو 5، خوشدل شاہ 17 اور شاہد آفریدی نے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 1 جبکہ وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی اور ہارنے والی ٹیم لاہور یا پشاور کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔

میچ سے قبل آنجہانی کوچ ڈین جونز کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، ان کی تصویر لگا کر احترام میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں جمع ہوکر ڈین جونز کے نام کا پہلا حرف ڈی بنایا، اور سیاہ پٹیاں باندھ کر میچ میں شرکت کی۔