ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل پر فرد جرم عائد

November 16, 2020 2:51 pm0 commentsViews: 5

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر پر ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل اور شاہد کاقان عباسی پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے فرد جرم عائد کی۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل دونوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کو فرد جرم عائد ہونے کے بعد کورٹ روم سے جانے کی اجازت دے دی گئی۔