توقعات سے بڑھ کر افغانستان کی مدد کریں گے، عمران خان

November 19, 2020 8:56 pm0 commentsViews: 7

کابل:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان کی توقعات سے بڑھ کر مدد کریں گے، پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے، ہمیشہ سے یہی موقف رہا طاقت سے کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں سے سرحد کے دونوں طرف عوام کی زندگیاں تبدیل ہوں گی،امن اور روابط کا فروغ اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔ افغان صدر نے کہاکہ رسول پاک ﷺکی حرمت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،افغانستان میں تشدد کے خاتمے کیلئے جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

اشرف غنی کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے سےمتعلق منفی اور مثبت رویوں میں تفریق ہونا چاہیے، پاکستان اور افغانستان میں تعاون ترقی کیلئے ناگزیر ہے، علاقائی روابط کا فروغ اور معاشی سرگرمیاں ہمارے مفاد میں ہیں۔