کورونا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، شبلی فراز

November 20, 2020 11:51 am0 commentsViews: 4

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا عالمی حقیقت ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونا وبا ایک عالمی حقیقت ہے یہ کسی ذہن کی اختراع نہیں، اس پر عدالتی فیصلہ بھی آچکا ہے لہذا اپوزیشن اب ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمنی کی مرتکب نہ ہو، عوام کی صحت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، خدانخواستہ اگر قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تو اس کے ذمہ داران اپوزیشن رہنما اور جلسوں کے منتظمین ہوں گے۔