کمشنر کراچی کی بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت

November 20, 2020 8:09 pm0 commentsViews: 8

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے بینکوئٹ اور شادی ہالز کو کام کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر کراچی بینکوئٹ اینڈ ہالز ایسوسی ایشن شارق میمن کے مطابق کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس میں بینکوئٹس کو کام کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ بینکوئٹس کو کام جاری رکھنے کیلئے اپنی کنوپی شیڈز کا 25 فیصد وینٹی لیشن بہتر بنانے کیلئے اتارنا ہوگا اور تازہ ہوا کی فراہمی بنائے رکھنے کیلئے ایگزاسٹ فین کا استعمال کرنا ہوگا۔ شارق میمن کے مطابق کمشنر آفس نے آرسی سی چھتوں والے شادی ہالز کو وبا کی دوسری لہر کے دوران بند رکھنے کے احکامات دیے ہیں جس کی پاسداری ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا کے کنٹرول کیلئے قائم ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 20 نومبر یعنی آج سے انڈور شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

این سی او سی کے اس فیصلے پر شادی ہالز اور بینکوئٹس مالکان نے سخت احتجاج کیا تھا۔