کراچی میں آج ہلکی و تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

July 24, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 19

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ کو موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی و تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو زیادہ بارش لانڈھی میں48.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ جناح ٹرمینل ( کراچی ایئر پورٹ) پر 24.4 پی اے ایف بیس فیصل پر33 ، پی اے بیس مسرور پر 11، گلشن حدید15 میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کو شام چھ بجے کے بعد سے رات گئے تک وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بر قرار رہا۔

Tags: