گاڑیوں کے مالکان کو بارش سے بچائو کی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایات

July 25, 2015 2:44 pm0 commentsViews: 41

کار والے حضرات ربڑ کا پائپ سائلنسر کے ساتھ لگائیں، دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن رکھیں
موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں اور رفتار آہستہ رکھیں، گاڑی بند ہونے کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، ڈی آئی جی ٹریفک
کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک نے متوقع بارشوں کی وجہ سے درج ذیل ہدایات جاری کی ہیں ،بارش کے دوران کار ڈرائیور حضرات اپنی گاڑیوں کے وائپر درست رکھیں، کار والے حضرات ہوسٹ پائپ(ربڑ کا پا ئپ)سائلنسر کے ساتھ لگا ئیں تا کہ پانی سائلنسر میں داخل نہ ہو سکے، دوران ڈرائیونگ اپنی گاڑیوں کی ہیڈاور بیک لائیٹس آن رکھیں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے،موٹر سائیکل والے حضرات ہیلمٹ ضرور پہنیں اور موٹر سائیکل کی رفتار آہستہ رکھیں اور گاڑی کے ٹا ئروں میں ہوا کم رکھیں تا کہ گاڑی سلپ ہونے سے بچ سکے، بارش میں موٹر سائیکل بند نہ ہو، اپنی گاڑیوں اور موبائل فون میں موجود ریڈیو ایف ایم 88.6 آن رکھیں تاکہ آپ کو بروقت روڈ پر موجود پانی اور ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رہیں، جو حضرات اینڈ رایئڈ / اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں وہ واٹس ایپ ، ٹویٹٹر اور فیس بک پر بھی ٹریفک کی تازہ صورتحال حاصل کر سکتے ہیں ،تمام ٹریفک کی موبائل (گاڑیوں ) میں ضروری آلات موجود ہیں، دوران بارش گاڑی بند ہونے کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 اور ذیل نمبرز پر رابطہ کرکے یہ سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

Tags: