شہر میں تیز بارشوں کی پیشگو ئی کے بعدہنگامی صورتحال

July 27, 2015 5:56 pm0 commentsViews: 26

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مخدوش عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ سے مدد طلب کرلی
کراچی( سٹی رپورٹر)کراچی میں تیز بارشوں اور سیلابی صورتحال کے امکانات کے حوالے سے کی جانے والی پیش گوئی کے بعد شہر میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شہر کے بلدیاتی ادارے ممکنہ خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے میدان میں آگئے ہیں، شہر کی مخدوش عمارتوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی میدان میں آگئی ہے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں 250 سے زائد عمارتوں کو مخدوش قرار دے رکھا ہے جن میں تاحال ہزاروں افراد رہائش پذیر ہیں مذکورہ عمارتوں میں سے 85 انتہائی خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرانے کے لئے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی سے مدد طلب کرلی ہے۔ مذکورہ عمارتوں کے مکینوں سے عمارتیں خالی کرانے کے لئے بلدیہ کراچی اور شہری انتظامیہ کی مدد سے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ رہائشی مکینوں کی زندگیوں کو بچایا جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس متبادل جگہ موجود نہیں ایسے میں کھلے آسمان کے نیچے کیسے زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

Tags: