بارش سے تھر کا صحراجل تھل،کسانوں میں خوشی کا سماں

July 27, 2015 5:55 pm0 commentsViews: 35

بنجرزمین سیراب ہوئی تو کسانوں نے بوائی کی تیاری شروع کردی، بیج بھی قرضہ پر حاصل کرلیے
مٹھی( مانیٹرنگ ڈیسک) بارش سے جہاں لوگ گھروں‘ مارکیٹوں میں پانی داخل ہونے اور قیمتی سامان برباد ہونے پر غمزدہ ہیں وہیں بارش نے صحرا میں جان ڈال کر تھر کے کسانوں کو خوش کردیا ہے‘ نجی ٹی وی کے مطابق تھر میں بارش کے بعد بنجر زمین سیراب ہوئی تو کسانوں نے بوائی کی تیاری شروع کردی‘ بیج بھی قرضہ پر حاصل کرلئے ہیں‘ جوار اور باجرے کی فصل کیلئے تیاری شروع کردی‘ کوئی ٹریکٹر تو کوئی گدھوں کی مدد سے ہل جوت رہا ہے‘ تھر کی خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں‘ تھر واسی دعا گو ہیں کہ بیج کی بوائی کے بعد ابر برس جائے تو اچھی فصل سے ان کی مشکلات میں کمی آسکتی ہے۔

Tags: