سندھ پولیس میں درجنوں اہلکار سیاسی تنظیموں اور گینگ وار سے وابستہ

August 5, 2015 5:21 pm0 commentsViews: 28

اہلکار گینگسٹرز اور گینگ وار کارندوں کو پولیس کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع دیتے ہیں
سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہیں، رپورٹ میں انکشاف
کراچی( کرائم ڈیسک) انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں تعینات سندھ پولیس کے درجنوں اہلکار سیاسی تنظیموں اور گینگ وار گروپوں سے وابستہ ہیں۔ یہ اہلکار گینگسٹرز اور گینگ وار کارندوں کو پولیس کے چھاپوں کی پیشگی اطلاع بھی دیتے ہیں‘ پولیس کی رپورٹ اسپیشل برانچ نے مرتب کرلی ہے جس میں50 سے زائد پولیس اہلکاروں کے نام لئے گئے جو سیاسی تنظیموں اور گینگسٹرز سے وابستگی رکھتے ہیں‘ ان میں سپاہی سے لے کر ڈی ایس پی رینک کے افسران شامل ہیں۔

Tags: