رینجرز اور عوام ملکر سازشوں کو ناکام بنائینگے، ترجمان

August 5, 2015 5:31 pm0 commentsViews: 14

کچھ شرپسند عناصر کراچی آپریشن سے گھبرا کر سازشیں کرنے میں مصروف ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ سے منگل کے روز اعلامیہ جاری ہوا جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر اور سیاسی پارٹیوں کی آڑ میں عسکری ونگ چلانے والے گروہ کراچی آپریشن کی کامیابی اور اسکے نتیجے میں حاصل ہونے والے امن سے گھبرا کر مختلف سازشیں کرنے میں مصروف ہیں ، اس ضمن میں یہ ملک دشمن عناصر مختلف شخصیات کے ذریعے عوام میں بے چینی پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ سوچی سمجھی سازش کراچی کے امن اور عوام کے خلاف ایک منصوبہ ہے ، عوام اور میڈیا سے یہ گزارش ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بارے میں پھیلائی ہوئی افواہیں اور غیر مصدقہ معلومات کی تصدیق پاکستان رینجرز (سندھ ) سے کریں ، واضح رہے کہ پاکستان رینجرز سندھ اور کراچی کے پرامن عوام ایسی تمام سازشوں کو پہلے ناکام بنا چکے ہیں اور آئندہ بھی ناکام بنائیں گے، عوام سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی کوشش کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں ۔

Tags: