سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آرمی چیف

August 6, 2015 4:24 pm0 commentsViews: 18

صورتحال معمول پر آنے تک متاثرین کی مدد جاری رکھیں گے، چترال کے متاثرہ علاقوں کا دورہ
راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے چترال کے متاثرین سیلاب کو یقین دلایا ہے کہ صورتحال معمول پر آنے تک پاک فوج ان کی مدد جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی فوجی کمانڈوز کی طرف سے پاکستان آرمی فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ( ایف ڈبلیو او) اور فرنٹیئر کور ( ایف سی ) کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے متاثرین کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور انہیں یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں فوج سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

Tags: